وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کردیا


ممبر سندھ اسمبلی اور پی پی پی کی رہنما شازیہ سانگھار نے وفاقی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے سندھ حکومت کو عوام کا ڈیٹا فراہم کر نے سے انکار کردیا۔
شازیہ سانگھار نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹر پر کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے سندھ حکومت کو عوام کا ڈیٹا دینے سے انکار کردیا جس سے ضرورت مندوں کی با آسانی شناخت ہوسکتی تھی۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ نیازی کا سب سے بڑا جھوٹ یہ ہے کہ میں غریب لوگوں کے کئے فکر مند ہوں، لیکن وہ صرف اپنی حکومت کے لئے فکر مند ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کی 29 تاریخ کو سندھ حکومت نے وفاق کو خط لکھا تھا جس میں وفاقی حکومت سے مستحق افراد کی موبائل رجسٹریشن کے لئے ڈیٹا فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

 


Leave A Reply

Your email address will not be published.