کورونا وائرس: صوبہ سندھ میں جمعہ کو لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کی تیاری


کراچی: حکومت سندھ نے صوبے میں جمعہ کے روز لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ جمعہ کو دن 12سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔ نماز جمعہ کے اجتماعات کو محدود کرنے کے فیصلے پر علما متفق ہیں۔
یاد رہے کہ 27 مارچ کوسندھ حکومت نے صوبے بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے پلان میں تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے شام 5 بجے سے دکانیں بند کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اس سے قبل 22 مارچ کو لاک ڈاؤن کے اعلان کے وقت اشیائے خورونوش بیچنے والے دکانداروں کو رات 8 بجے دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پابندیاں سخت کیے بغیر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو نہیں روکا جا سکتا۔

انہوں نے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر وجہ لوگوں کو سڑکوں پر آنے نہیں دیا جائے۔ مقامی کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد تشویش ناک ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.