حیدر آباد کے شہریوں نے لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑا دیں، بازاروں میں معمول کا رش

حیدرآباد میں شہریوں نے سندھ حکومت کے کرونا وائرس کے خلاف انتظامات کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے، شہر کے معروف بازاروں میں معمول کا رش ہے۔

شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے احتیاطی تدابیر کو بھی نظر انداز کیا ہوا ہے، جن میں ماسک کا نہ پہننا اور ایک دوسرے سے خاص فاصلہ نہ رکھنا شامل ہیں۔

حیدرآباد کی ٹاور مارکیٹ، فقیر کا پڑ، لطیف آباد 11 نمبر جہاں پر لاک ڈاؤن کے دوران بھی شہری بلا خوف و خطر عام دنوں کی طرح خریداری کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے شہریوں سے گھر سے بلا وجہ نہ نکلنے کی اپیل بھی کر رکھی ہے، دوسری طرف سندھ انتظامیہ شہریوں کی نقل و حرکت محدود کرنے میں بے بس نظر آ رہی ہے۔

یاد رہے حیدر آباد میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 102 ہو چکی ہے جبکہ سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد 676 ہو چکی ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Comment