دنیا میں کورونا سے اموات 42 ہزار سے تجاوز کر گئیں

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں آٹھ لاکھ اٹھاون ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔ کورونا وائرس نے دو سو دو ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔  کیhttps://www.covidvisualizer.com/ اسلام آباد:عالمی نیوز ایجنسی  رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس وقت سب سے زیادہ اٹلی میں کورونا کی ہلاکت خیزی جاری ہے اور ایک دن میں مزید 837 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ اٹلی میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بارہ ہزار چار سو سے زائد ہوگئی جب کہ ایک لاکھ پانچ ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

اس کے علاوہ امریکہ میں کورونا کے سبب چین سے زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ امریکہ میں3800 سے زائد افراد کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ ایک لاکھ اٹھاسی ہزار سے زائد متاثر ہیں۔امریکہ کی پچاس میں سے بتیس ریاستوں میں مکمل یا جزوی لاک ڈاؤن ہے، نیویارک کے سنٹرل پارک میں عارضی اسپتال قائم کردیا گیا ہے۔دوسری جانب وائٹ ہاوس نے امریکہ میں کورونا سے ڈھائی لاکھ اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے خبردار کردیا  کہ اگلے دو ہفتے امریکیوں کے لئے انتہائی تکلیف دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ برطانیہ میں مزید 381افراد مہلک وائرس سے ہلاک ہوگئے اور مجموعی تعداد سترہ سو سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ پچیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

بیلجیئم میں بارہ سالہ لڑکی میں کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہوگئی جب کہ لندن کے کنگز کالج ہسپتال میں تیرہ سالہ لڑکا بھی کورونا کے باعث جان بحق ہوگیا ہے۔اسپین میں بھی کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد آٹھ ہزار چار سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ فرانس میں ساڑھے تین ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment