پی آئی اے فلائیٹ آپریشن جزوی بحالی کی طرف گامزن

حکومت کی جانب سے جزوی طور پر بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال کرنے کی اجازت کے بعد پروازوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر امور ہوا بازی غلام سرور خان کی خصوصی کاوشوں سے وزیر اعظم عمران خان نے پروازوں کی بحالی کی منظوری دی تھی۔

 کینیڈین حکومت کی درخواست پر پی آئی اے کی دو خصوصی پروازیں آج ٹورنٹو کے لیے روانہ ہورہی ہیں۔

کراچی اورلاہورائیرپورٹس سے 600 مسافر کینیڈا کے لیے روانہ ہو رہے ہیں، لاہور سے پی کے 789 روانہ ہو گئی، مسافروں کی جامع اسکریننگ اوران کے سامان سمیت ڈس انفیکشن کی گئی جبکہ کراچی سے پی کے 781 دوپہر 12 بجے روانہ ہو گی۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ کینیڈا سے دونوں پروازیں خالی آئیں گی، پروازوں کی مانیٹرنگ کے لیے پی آئی اے کی اعلی انتظامیہ خود ائیر پورٹ پر موجود ہے، انہوں نے مزید کہا دیگر پروازوں کی بکنگ کے لیے پی آئی اے کے دفاتر اور کال سنٹر سے مسلسل رابطے میں ہیں اور لوگوں سے درخواست ہے کی کورونا سے احتیاط کے تناظر میں آن لائن بکنگ اور ٹکٹنگ کو ترجیح دیں تاکہ ہجوم سے بچا جا سکے۔ آن لائن بکنگ کے لیے پی آئی اے کی ویب سائٹ وزٹ کریں www.piac.com.pk

غلام سرور خان نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والی تمام پروازیں اسلام آباد اتریں گی اور پاکستان پہنچنے پر تمام شہریوں کا ٹیسٹ کیا جائے گا، جن مسافروں کے نتائج مثبت آئیں گے انہیں قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر 21 مارچ کو 8 بجے شب سے 4 اپریل تک بین الاقوامی فضائی آپریشن بھی معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بعد ازاں ایوی ایشن ڈویژن نے اندرونِ ملک بھی فلائٹ آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام پروازیں 26 مارچ صبح 6 بجے سے 2 اپریل صبح 6 بجے تک معطل کر دی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment