کورونا، نسٹ یونیورسٹی نے اسپرے کیلئے ڈرون اور ٹینک تیار کر لیا

اسلام آباد: نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی (نسٹ) نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ڈرون اور ٹینک تیار کیا ہے جس کی مدد سے سپرے کا جا سکے گا۔

وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نسٹ یونیورسٹی کا دورہ کیا اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بنائی گئی ٹیکنالوجی کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں دستیاب زیادہ تر سینی ٹائزرز جعلی ہیں، جعلی سینی ٹائزر  بنانے  والوں پر افسوس ہے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ ڈرون سے اسپرے کا عمل اچھا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام یونیورسٹیز انتظامیہ کو دعوت دیتے ہیں وہ کورونا وائرس پر ریسرچ کریں، تمام یونیورسٹیز کی لیبارٹریز ریسرچ کے لیے کھلی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ امریکہ اور یورپی ممالک کے حالات سے سبق سیکھ لیا، کورونا وائرس کے باعث مسائل کا سامنا ہے۔

وزیرسائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ ایک گروپ میں موجود 2 لوگ وائرس کا شکار ہوجاتے ہیں، ہمیں دیکھنا ہے وائرس سے زیادہ تر کون متاثر ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment