پاکستان میں کورونا وائرس کیسز میں تشویشناک اضافہ

اسلام آباد: کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے کورونا وائرس کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے۔

نئے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 سو 52 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ہلاکتىں ہوئیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی کل تعداد 22 سو 91 ہوگئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 743، پنجاب میں 845، کے پی کے میں 276 بلوچستان میں 169 اور گلگت بلستان میں 187 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اسلام آباد میں 62 اور آزاد کشمیر میں 9 کورونا وائرس کیسز سامنے آئے۔

پاکستان میں کورونا سے متاثرہ 107 مریض صحتیاب جبکہ اموات کی تعداد 31 ہوگئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment