نیپال میں تیار کیا جانے والا پنیر چبانا، لوہے کے چنے چبانے کے مترادف

نیپالدنیا کا سب سے سخت پنیر نیپال میں تیار کیا جاتا ہے جسے چبانے والے اسے پتھر سے تعبیر کرتے ہیں۔

یہ پنیر ہمالیائی یاک کے دودھ سے بنایا جاتا ہے جو سرد علاقے کے لوگوں کے لیے غذا کا ایک بڑا آسرا ہے۔ اس پنیر کو درکھا اور چرپی کہا جاتا ہے۔ یہ پنیر ایک جانب نرم بنایا جاتا ہے تو دوسری جگہ چٹان کی طرح سخت بھی ہوتا ہے۔ سخت پنیرکو چیونگم گم کی طرح دو گھنٹے تک چبایا جاسکتا ہے۔

نرم پنیر کو چاول کے ساتھ بطور ڈش استعمال کیا جاتا ، سموسوں میں ڈالا جاتا ہے اور سوپ کی صورت میں بھی استعمال کیاجاتا ہے۔ لیکن سخت پنیر دنیا بھر میں مشہور ہے اور بڑے بڑے پیٹو اس پر دانت گاڑھنے میں ناکام رہ جاتے ہیں گویا کہ وہ لوہے کے چنے ثابت ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment