اٹلی کے سرکولو ہسپتال میں روبوٹ نرسیں متعارف

روم: اٹلی کے ایک ہسپتال میں ایسی نرسوں نے کام شروع کر دیا ہے جنھیں کورونا وائرس لگنے کا کوئی خوف نہیں، یہ نرسیں بلا خوف و خطر کووِڈ 19 میں مبتلا مریضوں کے علاج میں ڈاکٹرز کی مدد کر رہی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کورونا کے مریضوں کا علاج اب روبوٹ کریں گے، ڈاکٹروں کو مریض کے قریب جانے کی ضرورت نہیں رہے گی، اٹلی کے علاقے لمبارڈی کے شہر وریز کے سرکولو ہسپتال میں کورونا مریضوں کے علاج کے لیے مصنوعی ذہانت سے لیس روبوٹ نرسیں متعارف کرائی گئی ہیں۔

یہ نرسیں نہ صرف مریض کا طبی معائنہ کریں گی بلکہ اسے دوا بھی کھلائیں گی، اور اس کا پورا طبی ڈیٹا بھی محفوظ کرتی جائیں گی، اس طرح طبی عملہ بھی وائرس کی منتقلی سے محفوظ رہے گا۔

مذکورہ اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فرانسسکو دنتالی کا کہنا تھا کہ یہ روبوٹ نرسیں بچوں کے قد جتنی ہیں، ان کی آنکھیں بڑی بڑی ہیں، جب یہ پہیوں پر مریضوں کے کمرے میں جاتی ہیں تو ڈاکٹر ان مریضوں کی طرف متوجہ ہوتے ہیں جن کی حالت زیادہ تشویش ناک ہوتی ہے۔

ان روبوٹس کے چہرے ٹچ اسکرین پر مبنی ہیں جس پر مریض ڈاکٹرز کے لیے اپنا پیغام ریکارڈ کرا سکتے ہیں، ان میں سے ایک روبوٹ کو ٹومی کا نام دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment