وزیراعظم ہاؤس کے سامنے شہری کی خودکشی


شہراقتدار میں کورونا وائرس کے پیش نظر ایمرجنسی اور سیکورٹی ہائی الرٹ کا پول کھل گیا مری کے رہائشی فیصل نامی شخص پولیس کو چکمہ دے کر ریڈزون پہنچ گیا اور وزیراعظم ہاؤس کے گیٹ نمبر 2پر شہری نے خودکشی کر لی۔

اسلام آباد کے ریڈزون میں شہری کی خود کشی کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ فیصل نامی شہری کئی روز سے سیکرٹریٹ کے چکر لگا رہا تھا ۔پولیس نے شہری کو زخمی حالت میں حراست میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال میں فیصل نامی شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ شہری کے پاس سے وزیر اعظم ہاؤس کو لکھا گیا خط بھی برآمد ہوا۔ خط کے متن کے مطابق میرا قصوربس اتنا ہے میں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اور لوگوں سے مانگا۔

خط میں جواد احمد عباسی نامی سیاستدان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ مقتول نے جواد عباسی کے خلاف وزیراعظم سیکرٹریٹ کو درخواست دی تھی جو سی پی او راولپنڈی کومارک کی گئی تھی۔

جواد احمد عباسی کے خلاف راولپنڈی کے تھانہ گیا لیکن کاروائی نہ کی گئی۔ خط کے مطابق مقتول کے خلاف 20 لیٹرشراب کا جھوٹا پرچہ بھی کٹوا دیا گیا۔ایس  پی سٹی سرفراز ورک کے مطابق فیصل نامی شہری کے بھائی کا کہنا ہے اس کا ذہینی توازن درست نہیں تھا اس لئے اس کی والدین نے شادی نہیں کی اور وہ منشیات کا عادی تھا۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.