کورونا:عالمی بینک کی طرف سے بڑی خوشخبری، 20 کروڑ ڈالرز کی امداد کا اعلان


عالمی بینک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالرز کی ہنگامی امداد کی منظوری دے دی، ضروری طبی آلات کیلئے پاکستان کو آٹھ منصوبوں سے 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر مزید فراہم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ 

رپورٹ کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 38 کروڑ ڈالرز کی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے , 20 کروڑ ڈالرز ہنگامی امداد کے طور پر جاری کیے گئے ہیں جب کہ 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز جاری منصوبوں سے منتقل کیے گئے ہیں امداد سے پاکستان کو ہنگامی طور پر صحت کی ضروریات اور غریبوں کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی ترقی پذیر ممالک کی مدد کیلئے عالمی بینک 14 ارب ڈالر کے ہنگامی ریلیف فنڈ پر کام کررہا ہے۔

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر الانگوان پیچھوماتوالا نے کہا ہے کہ عالمی بینک کورونا وباء پر قابو پانے کے لیے پاکستان کی معاونت کر رہا ہے اس سے وباء کی تشخیص اور غریب امداد کو مالی معاونت میں مدد ملے گی۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.