موبائل فون آج 47 برس کا ہو گیا

 مواصلاتی رابطے کو جدید اور دنیا کو ملانے والی سائنسی ایجاد موبائل فون 47برس کا ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 3اپریل 1973کو موٹرولا کمپنی نے پہلا موبائل فون ایجاد کیا جو بغیر کیبل کے کہیں بھی کھڑے ہوکر استعمال کیا جاسکتا تھا۔

سب سے پہلا موبائل فون ساڑھے 3 کلوگرام وزنی تھا، جس سے صرف 20 منٹ بات چیت کی سہولت متعارف کی گئی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس کو بنانے کے بعد کمپنی کے سائنسدان نے موبائل کی آزمائش کے لیے سب سے پہلے اپنی اہلیہ کو فون کیا تھا۔

آج سے 47 برس قبل اس سے صرف آواز کا تبادلہ ممکن تھا لیکن اب اس میں کاروبار کی سہولت سے لے کر تصاویر اور میلوں دور بیٹھے دوست رشتہ داروں کو دیکھنا بھی ممکن ہوگیا ہے۔

کسی دور میں بھاری بھرکم موبائل فون اب اسمارٹ ہوچکے ہیں جنہیں ہم اسمارٹ فون کہتے ہیں، اسی طرح کے اسمارٹ اور جدید فون بنانے کے لیے کمپنیاں بھی ایک دوسرے سے دوڑ لگانے میں مصروف ہیں۔

عالمی ذرائع ابلاغ میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق تین اپریل 1973کوپہلا موبائل ایجاد کرنے والے موبائل کمپنی کے سائنسدان نے  موبائل سے پہلا فون اپنی اہلیہ کو کیا تھا۔

انسانوں کے درمیان آسان رابطے اور کہیں بھی کسی بھی جگہ فوری رابطے کا نظام متعارف کروانے والی اس جدید ایجاد نے چار دہائیوں میں جدت کے کئی روپ لیے اور انسانی زندگیوں کو آسان سے آسان تر بناتا گیا۔

Leave a Comment