بی ہمنگ برڈ: دنیا کا سب سے چھوٹا پرندہ

کیوبا: بی ہمنگ برڈ ایک خوبصورت عجوبہ پرندہ ہے جس کا وزن دو گرام سے کچھ زیادہ ہوتا ہے۔ اس پرندے کو دنیا کا سب سے چھوٹا پرندہ قرار دیا گیا ہے۔

یہ شہد کی مکھی سے کچھ بڑا ہوتا ہے اور اسی بنا پر اسے بی ہمنگ برڈ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے ایک انڈے کی جسامت کافی کے بیج کے برابر ہوتی ہے اور یہ صرف کیوبا میں ہی پایا جاتا ہے۔

اس کی غذا پھولوں کا رس اور چھوٹے کیڑے ہیں اور پرواز کے دوران یہ پرندہ اڑتے ہوئے کیڑے کی مانند دکھائی دیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کی مختصر ترین جسامت کی وجہ ایک کیفیت ہے جسے ’جزیرے کا بونا پن‘ یا آئی لینڈ ڈوارفزم کہا جاتا ہے۔ ارتقائی لحاظ سے کسی جزیرے پر موجود جانوروں کو غذا اور وسائل میں کمی کا سامنا ہوتا ہے اور لاکھوں برس میں وہ دیگر انواع کے مقابلے میں وہ دھیرے دھیرے چھوٹے ہوتے جاتے ہیں۔ مکمل طور پر فنا ہونے سے بچنے کا یہ راستہ کئی جانوروں میں دیکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment