بلاول بھٹو زرداری کا ذوالفقار علی بھٹو کی 41 برسی پر پیغام

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اورسابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی آج 41 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ پاکستانی عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، اپنے اجداد کی میراث کو جاری رکھیں گے اور ہر قیمت پر اپنی عوام اور ان کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔

بلاول بھٹو زرادری نے کہا کہ شہید بھٹو کے پیغام پر یقین رکھنے والے تمام لوگ اور پیپلز پارٹی کسی بھی بحران میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے لہٰذا کورونا وائرس بحران کا مقابلہ کرنے کے لیے شہید بھٹو کے وژن کی پیروی کرنی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment