پاکستان کا افغانستان کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے طورخم اور چمن بارڈر کھولنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق افغان حکومت کی خصوصی درخواست پر بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، طورخم اور چمن بارڈر اگلے  ہفتے 6 سے 9 اپریل تک کھلے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں افغان شہریوں کی واپسی کے لیے بارڈرکھلے گا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر پاک افغان بارڈر بند کیے گئے تھے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق سرحد پر ہر قسم کی دوطرفہ تجارتی سرگرمیاں معطل، کسٹم ہاوس اور ایف آئی اے دفاتر بند کر دیئے گئے تھے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پاک افغان سرحد باب دوستی سے متصل علاقے میں قرنطینہ سینٹر قائم، چمن قرنطینہ سینٹر میں 7 سو 25 خیمے لگا دیے گئے ۔

بارڈر کھلنے کی صورت میں افغانستان  سے آنے والے شہریوں کو پہلے قرنطینہ سینٹر میں رکھا جائے گا۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ سرحد کھلنے پر تجارتی ٹرکوں کیساتھ آنے والے ڈرائیور کلینرزاورعام آنے والے شہریوں کی کورونا وائرس ٹیسٹ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment