عجیب وصیت، افریقی شہری مرسڈیز کار کے ساتھ قبر میں دفن

کیپ ٹاؤن:نوبی افریقہ سے ایک ایسی خبر آئی ہے جس نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے، جنوبی افریقا میں رہنے والے 72 سالہ شخص نے مرنے سے قبل انوکھی وصیت کی ، انوکھی وصیت یہ تھی کہ فوت میرے فوت ہونے کے بعد مجھے کار کے ساتھ دفن کیا جائے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کاروں کے شوقین 72 سالہ تزکیدی بیتسو نے اہل خانہ کو وصیت کی تھی کہ جب وہ فوت ہوجائے تو اس کی لاش کواس کی کار کی ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھا کردفن کیا جائے ۔

 اس کے مرنے پر اس کی میت اس کی وصیت کے مطابق کار کے ساتھ قبر میں دفن کی گئی۔

اس کی لاش کو مرسڈیز کار کے اسٹیرنگ کے پیچھے بٹھایا گیا اور سیٹ بیلٹ باندھنے کے بعد اسے دفن کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment