آج سے 11 اپریل تک موسم کیسا رہے گا محکمہ موسمیات نے بتا دیا


موسم کی ادائیں بھی خوب نرالی ہیں، کبھی دھوپ تو کبھی بادلوں کی اٹھکھیلیاں ہیں، محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ آج اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بادلوں کا بسیرا ہوگا۔ اسلام آباد میں موسم دن بھر خشک رہے گا جبکہ آج رات میں بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوبہ پنجاب اور صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ، تاہم رات کے اوقا ت میں بھکر ، لیہ، ڈی جی خان، کوئٹہ اور ژوب میں ہلکی بارش متوقع ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ دیر ، سوات، کوہاٹ، پشاور، مردان، ابیٹ آ باد، کرم ، وزیرستان اور بنوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خشک رہے گا، کشمیر میں آج بھی بارش متوقع  ہے، بالائی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

کل منگل کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔  فیصل آباد میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں فصل اور دیگر علاقوں میں اب درجہ حرارت بڑھنے سے فصلیں پک کر تیار ہو جائیں گی، بارشوں کا سلسلہ چونکہ زور آور نہیں اس لیے فصلوں کو نقصان کا اندیشہ نہیں ہے۔

بدھ 8 اپریل ملک کو بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا.تاہم کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے، جمعرات 9 اپریل ،جمعه 10 اپریل اور 11 اپریل ہفتہ ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  بارشوں کا ایک اور سلسلہ 16 اپریل سے متوقع ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.