کورونا وائرس: 50 افراد جاں بحق، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3277 ہوگئی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعداد وشمار جاری کردیے۔

ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3277 تک پہنچ گئی۔ کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 50 ہو گئی۔ جبکہ 257 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
پنجاب میں سب سے زیادہ 1493 کیسز اور سندھ میں 881 کیسز رپورٹ ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں 405،  بلوچستان میں 191، گلگت بلتستان میں 210،اسلام آباد 82 اورآزاد کشمیرمیں 15 کیسز سامنے آئے جبکہ 17 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment