وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ شہزاد اکبر کا اسلام آباد پولیس اور رینجرز کو خراج تحسین


اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ شہزاد اکبر کہتے ہیں کورونا وائرس سے بچاو کے لیےاسلام آباد پولیس اوررینجرزکے انتظامات قابل تحسین ہیں۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائےداخلہ شہزاد اکبرنے پولیس لائن اسلام آباد کے دورہ کےموقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ  پولیس لائن میں آنے کا مقصد جوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ کورونا واہرس سے بچاو کے لیے اسلام آباد پولیس اوررینجرز کے انتظامات قابل تحسین ہے۔
انہوں نے کہا پولیس کی جانب سے تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے خون کے عطیات احسن اقدام ہے۔ کورونا وائرس کے حوالے سے تاجرکمیونٹی نے بھی موثر کردارادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم آفس کے باہراشتہاری ملزم کی خودکشی کے حوالے انکوائری رپورٹ کا انتظار ہے۔ انکوائری رپورٹ ملنے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


اپنا تبصرہ بھیجیں