وفاقی کابینہ میں بڑا رد و بدل ،خسرو بختیار وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے عہدے سے مستعفیٰ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کیا ہے ۔ مخدوم خسرو بختیار کی جگہ چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام کو وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی بنادیا گیا ہے۔ اعظم سواتی کو وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات جبکہ بابراعوان کو مشیر برائے پارلیمانی امور مقرر کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے امین الحق کو وفاقی وزیر برائے ٹیلی کام تعینات کر دیا  جبکہ خالد مقبول صدیقی کا استعفی بھی قبول کرلیا گیا ہے ۔اسی طرح حماد اظہر کو وفاقی وزارت صنعت کا چارج دیا گیا ہےجبکہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ  مخدوم خسرو بختیار اقتصادی امور کے وزیر ہونگے۔

وزیراعظم عمران خان نے ارباب شہزاد کو مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ عمر حمید کو ہاشم خان پوپلزئی کی جگہ  وفاقی سیکرٹری برائے غذائی تحفظ بنا دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں