پاک فوج کی کور کمانڈرز کانفرنس؛ کورونا کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ


راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت آج 231 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا منعقد ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کانفرنس میں بذریعہ ویڈیو لنک کور کمانڈرز اپنے ہیڈکواٹرز سے شریک ہوئے۔ کانفرنس میں خطے کی جیو سٹرٹیجک صورتحال اور قومی سلامتی کے امور کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کووڈ 19 سے متعلق تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے تمام کمانڈرز کو ہدایت کی کہ کورونا وائرس سے متاثرہ عوام کوممکن وسائل فراہم کریں۔ آرمی چیف نے کہا کہ اس عالمی وباء کے خلاف جنگ میں تمام شہری ہمارے لئے قیمتی ہیں۔ بلند حوصلے اور قربانی کے جذبے سے سرشار عوام کی مدد سے مشکل کی اس گھڑی کا سامنا کریں گے  ۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.