محکمہ موسمیات: رمضان المبارک کا پہلا روزہ 25 اپریل کو ہوگا

 کیا رمضان المبارک کا چاند 23 اپریل کو نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات نے اہم بات بتا دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی عمر 12 گھنٹے کم ہونے کے باعث رمضان المبارک کا چاند 23 اپریل یعنی 29 شعبان کو نظر آنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں، چنانچہ رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو نظر آئے گا

تفصیلات کے مطابق اپریل کی 23 تاریخ کو اسلام آباد میں چاند کی عمر  11 گھنٹے 47 منٹ، لاہور میں 11 گھنٹے 38 منٹ اور کراچی میں 11 گھنٹے 56 منٹ ہوگی۔

یاد رہے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف جبکہ بعض مقامات پر مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment