چینی اور آٹا بحران: وزیر اعظم عمران خان کا مافیا کے خلاف شکنجہ مزید سخت

چینی اور آٹا بحران پر رپورٹ کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے مافیا کے خلاف 25اپریل کے بعد مزید ایکشن لینےکا امکان ظاہر کیا ہے۔


اسلام آباد: تبدیلیوں کا پہلا فیز مکمل، وزیراعظم کو انکوائری کمیشن کی حتمی رپورٹ کا انتظار، عمران خان انکوائری کمیشن کی رپورٹ منظر عام آنے کے بعد مزید ایکشن لینگے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں رد و بدل کپتان کے ہر کھلاڑی کیلئے واضح پیغام ہے،  بیوروکریسی میں بھی جلد مزید رد و بدل ہو گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سمیت حکومتی ارکان جہانگیر ترین کے رویے سے مایوس ہیں۔

 وزیراعظم اور جہانگیر ترین کے درمیان رابطے کم, فوری ملاقات کا بھی امکان نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے انکوائری کمیشن کا کوئی دباو قبول نہ کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔
دوسری جانب سبسڈی کے علاوہ چینی کے نرخ بڑھانے کی تحقیقات جاری ہیں، ایف آئی اے جہانگیر ترین کی ملوں کے ریکارڈ کا جائزہ لے رہی ہے ، کتنا گنا خریدا گیا، کتنی چینی بنائی گئی ، اسٹاک کہاں ہے؟ تحقیقات کا حصہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف ۤآئی اے نے تحیققات کا رخ چینی نرخ بڑھنے کی طرف موڑ دیا ہے اور جہانگیر ترین سے بھی پوچھ گچھ کی جائےگی۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.