کورونا وائرس: سپریم کورٹ کا قیدیوں کی رہائی سے متعلق فیصلہ

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے باعث قیدیوں کی رہائی سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطبق سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کی تجاویز منظور کر لیں اور رہا کئے گئے قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے سنگین جرائم، نیب اور منشیات کے مقدمہ میں دی گئی ضمانتیں منسوخ کر دیں.چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ سماعت کر رہا ہے۔ کیس کے دیگر پہلووں پر سماعت جاری ہے ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment