کورونا وائرس: ملک بھر میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3864 ہوگئی


اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نےکورونا وائرس سے متعلق اعداد وشمار جاری کردیے۔

ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد تین ہزار 864تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 577 مزید نئے کیسز سامنے آئے۔

پنجاب میں سب سے زیادہ 1918 کیسز اور سندھ میں 932 کیسزرپورٹ ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں 500، بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں 211،اسلام آباد 83 اور آزاد کشمیر میں 18 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اب تک 429 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔ کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد  54 جان ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہارچکے ہیں۔ سندھ 17، پنجاب 15، کے پی کے 17، اسلام آباد 01، بلوچستان 01 اور گلت بلتستان میں 3 اموات ہوئیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3088 جبکہ کل 39183 ٹیسٹس کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق 462 ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کے ساتھ آئیسولیشن کی سہولیات موجود ہیں۔

کووڈ 19 کے 1311 مریض زیرعلاج ہیں جن میں 28 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 328 قرنطینیہ سنٹرز میں16737 کیسزموجود ہیں۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.