کورونا وائرس: پاکستان میں کیسز کی تعداد 4004 ہو گئی

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے کورونا وائرس کے تازہ ترین اعداوشمار جاری کر دیئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 4004 ہو گئی، 429افراد صحتیاب جب کہ 28 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 54 ہوگئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 577 کیسز جبکہ 4 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئیں۔

 کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 3088 جبکہ مجموعی طور پر 39183 ٹیسٹ کیئے گئے ہیں۔

وفاقی دارلحکومت میں کورونا وائرس کے 83، پنجاب میں کورونا وائرس کے 2004 جبکہ سندھ میں 932 کیس رپورٹ ہوئے۔

خیبر پختونخوا 500 ،بلوچستان 202، گلگت بلتستان 211 اور آزاد کشمیر سے 18 کیسز سامنے آئے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment