نیب نے اکرم خان دورانی کے خلاف ازسر نو تحقیقات کا مطالبہ کر لیا

چئیرمین نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے اکرم خان دورانی کے خلاف وزارت ہاوسنگ میں غیر قانونی بھرتیوں کی ازسر نو تحقیقات کا مطالبہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے اکرم خان درانی کے وارنٹ گرفتاری پر چئیرمین نیب کونظر ثانی کی ہدایت کی تھی۔ نظر ثانی کے بعد آج نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں پراسیکیوٹر جنرل نیب نے اکرم درانی کی وارنٹ گرفتاری واپس لینے اور کیس کی تفتیش کے لیےنیا سینئر انکوائری افسر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

30یاد رہے مارچ کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے اکرم درانی کی گرفتاری کا معاملہ چئیرمین نیب کے سامنے رکھنے کی ہدایت کی تھی

نیب نے اپنی رپورٹ میں اکرم درانی پر ججز کو گھر الاٹ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں