کورونا وائرس: آئی ایس پی آر نے بلوچستان میں طبی عملے کو ضروری سامان فراہم کر دیا

راولپنڈی: ملک بھر میں حکومتی ادارے کورونا وائرس سے بچاو کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ شعبہ تعلقات عامہ بھی عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے بلوچستان میں طبی عملے کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حکم پر کورونا وائرس کے علاج میں درکار ضروری سامان بھجوا دیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے اس عالمی وباء کے خلاف میڈیکل اسٹافس فرنٹ لائن پر کھڑے ہیں، وائرس سے حفاظت کے پیش نظر بلوچستان کے میڈیکل اسٹاف کیلئے ضروری سامان روانہ کردیا گیا ہے جس کی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے خصوصی ہدایت کی۔

ڈی جی بابر افتخار نے کہا کہ اس کھٹن وقت میں سب کو صبر کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ترقی یافتہ ممالک کو بھی اس وبا سے نمٹنے میں مشکلات درپیش ہیں، حکومت پاکستان تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment