بیوی کو گندے پانی کی چائے پلانے والا سعودی شہری گرفتار

سعودی پولیس نے گندے پانی سے چائے بنا کر بیوی کو پیش کرنےاور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے سعودی شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔


مکہ مکرمہ: سعودی نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر لوگ حیران رہ گئے- جس نے بھی یہ ویڈیو دیکھی افسوس اورشدیدغم وغصے کا اظہار کیا ہے۔

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شہری گندا پانی کپ میں لے کر اس سے چائے بنا رہا ہے اور اسے اپنی بیوی کو پیش کر رہا ہے۔

سعودی عرب کے مقامی شہری نے گندے پانی کی چائے بنانے کی ویڈیو خود ہی سوشل میڈیا پر جاری کی ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.