عمران خان اور ترین کے تعلقات:شیخ رشید نے حیرت انگیز بات کہہ دی


وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آٹا چینی بحران کے معاملے پر عمران خان اور جہانگیر ترین کے تعلقات میں تھوڑی اونچ نیچ ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو لاک ڈاؤن بندش کی وجہ سے  فی ہفتہ ایک ارب روپے کا  نقصان ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان اور مشیر عبد الحفیظ شیخ کے مشکور ہیں جو نقصان پر ریلوے کو سبسڈی دیں گے۔ شیخ رشید نے مزید  کہا کہ پاکستان ریلوے ہر روز 42 مسافر ٹرینیں چلاتی ہے۔ 14اپریل کو لاک ڈاون ختم ہونے کے امکانات کم ہیں لیکن اگر لاک ڈاون ختم ہوا تو 22 ٹرینیں چلا دیں گے۔
آٹا چینی بحران کے حوالے سے ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ پر شیخ رشید نے کہا کہ میڈیا کورونا وائرس کو چھوڑ کر آٹا چینی بحران کی رپورٹ کے پیچھے پڑ گیا ہے۔ لیکن میرا نہیں خیال کہ عمران خان اور جہانگیرترین میں فاصلے بڑھ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اور عمران خان کے تعلقات میں تھوڑی بہت اونچ نیچ ہوئی ہے لیکن یہ نہیں کہا جا سکتا کہ جہانگیر ترین اور عمران خان میں ایک دم دوری آ گئی ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.