ڈونلڈ ٹرمپ کی عالمی ادارہ صحت کو ایک اور دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کو ایک اور دھمکی دے دی۔ گزشتہ روز اپنی پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ ڈبلیو ایچ او کے فنڈنگز روکنے کے بارے میں غور کریں گے۔

اس سے پہلے بھی اس سال فروری میں وہ عالمی ادارہ صحت کو امریکی فنڈنگ نصف کرنے کا خیال ظاہر کرچکے ہیں۔

اپنی پریس کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پر ’’چین کی جانب داری‘‘ کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس ادارے نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے فیصلوں اور عملی اقدامات میں بہت تاخیر کی جس کی وجہ سے یہ عالمی وبا سنگین ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment