کورونا لاک ڈاون: لاہور کے زندہ دل شہری اپنے شیروں کے ساتھ مصروف

لاہور: کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ گھروں میں بند ہیں اور اپنے عجیب و غریب شوق پورے کر رہے ہیں لاہور کے ایک شہری اس کی زندہ مثال ہیں وہ اپنا وقت اپنے خطرناک شیروں کے ساتھ گزارتے ہیں۔

لاہور کے رہنے والے میاں ضیا محمود بوٹی کو جنگلی جانور پالنے کا جنون کی حد تک شوق ہے ،وہ اس شوق کی تکمیل کے لیے کینیڈا میں کافی عرصہ گزار چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے گھر اور فارم ہاؤس میں درجنوں افریقن شیر، ٹائیگر اور پوما سمیت دیگر جانور پال رکھے ہیں۔ ان کی رہائش گاہ پر 2 شیراور ایک پوما موجود ہیں۔

میاں ضیا کہتے ہیں کہ انہوں نے یہ خطرناک جانور اپنے شوق کے لئے پال رکھے ہیں اور شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا ،ان کے پاس ایک درجن سے زیادہ شیر، چیتے اور دیگر جانور ہیں جن کی مالیت کروڑوں روپے ہیں، وہ لاکھوں روپے ماہانہ ان کی خوراک پربھی خرچ کرتے ہیں۔ گھر میں ان کے بچے بھی ان جانوروں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں، لیو(افریقن شیر) چھوٹا بچہ تھا جب ان کے پاس آیا، ان کے بچے اس کے ساتھ کھیلتے تھے اور یہ بچوں کے ساتھ بھی مانوس ہے ،وہ اس کے پاس چلے جاتے ہیں، انہیں شیر پر اعتماد ہے کہ وہ انہیں نقصان نہیں پہنچائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment