کورونا وائرس: دنیا بھر میں اموات 82 ہزار سے بڑھ گئیں


اسلام آباد: عالمی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس وقت تک کورونا سے سب سے زیادہ امریکہ متاثر ہوا ہے جہاں اب تک چارلاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں مسلسل پانچویں روز ایک ہزار سے زائد ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں مزید ایک ہزار نو سو ستر افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ امریکہ میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد بارہ ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

اس کے علاوہ کورونا نے اٹلی، فرانس، امریکہ، برطانیہ اور اسپین میں تباہی مچا دی ہے جہاں ایک ہی روز میں پانچ ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

پانچ ممالک میں اب تک ساٹھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔چین نے کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے جہاں کورونا وائرس کے مرکز ووہان میں چھہتر روزہ لاک ڈاون ختم کر دیا گیا ہے۔

فرانس میں بھی ایک روز میں چودہ سو سے زائد افراد کورونا سے چل بسے ہیں اور مجموعی طور پر دس ہزار تین سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ایک لاکھ  دس ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کے سبب ابھی تک چودہ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ایک لاکھ بیالیس ہزار کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے۔جرمنی میں ایک لاکھ سے زائد کیسز ہیں اور دو ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ نیدر لینڈز اور بیلجیئم میں  بھی دو دو ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.