کورونا وائرس کے ابتدائی مرکز ووہان میں لاک ڈاؤن ختم،زندگی لوٹ آئی

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے ابتدائی مرکز ووہان میں جاری لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا ہے۔ چین کے شہر ووہان میں لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی زندگی لوٹ آئی ہے۔


ووہان: عالمی نیوز رپورٹ کے مطابق چین کے شہر ووہاں میں کورونا وائرس کے سبب گیارہ ہفتوں بعد جب لاک ڈاؤن ختم کیا گیا اور شہریوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ووہان میں حکام نے 76 روز بعد عائد سفری پابندیاں ختم کردی ہیں جس کے بعد گاڑیوں کو باہر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے ہوبئی کے دارالحکوت ووہان کو 23 جنوری کو مکمل طور پرسیل کر دیا گیا تھا۔ اس کی بنیادی وجہ کورونا وائرس کا پھیلنا تھا۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.