گندے پانی کو صاف کرنے والی سرسبز قالینیں


پانی خدا کی بہترین نعمتوں میں سے ایک ہے، پیاس کی شدت کو بجھانا ہو یا کوئی صفائی کرنی ہو۔ ہر کام سے پہلے صاف پانی درکار ہوتا ہے۔ آج کل صاف پانی سے ہاتھ دھونے کی تلقین بھی بار بار کی جاتی ہے۔
پانی صاف ہو تو زندگی اور پانی گندا ہو تو موت تک واقع ہو سکتی ہے۔
پاکستان میں اگر دیکھا جائے تو ایک طرف صاف پانی کی قلت سے آبی بحران بننے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا کے جبکہ دوسری جانب گندے پانی کے تالاب جگہ جگہ بنتے جا رہے ہیں۔
گندے پانی کو صاف کرنے کے لئے پاکستانی ماہرین نے سبز قالینوں کی شکل میں تیرتی ہوئی آب گاہیں بنائی ہیں جو پانی کی سطح پر تیرتے ہوئے خودکار نظام کے تحت پانی کو صاف کرتی رہیں گی۔
انہیں انگریزی میں ‘فلوٹنگ ٹریٹمنٹ ویٹ لینڈز’ یا ایف ٹی ڈبلیو کا نام دیا گیا ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.