کورونا وائرس: اے ٹی ایف اجلاس ملتوی

کورونا وائرس کے پیش نظر ایف اے ٹی ایف کا جون میں ہونیوالا اجلاس ملتوی کردیا گیا پاکستان کو ایکشن پلان پرعمل درآمد کی رپورٹ اگست تک پیش کرنے کی مہلت مل گئی۔ 

 کورونا وائرس کے باعث ایف اے ٹی ایف کا جون میں ہونیوالا اجلاس اگست تک ملتوی کردیا گیا۔ ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 21 جون سے 26 جون تک بیجنگ میں ہونا تھا۔ ایف اے ٹی ایف نے اجلاس کے ملتوی ہونے کے بارے میں پاکستان کو باضابطہ آگاہ کردیا۔

یاد رہے پاکستان نے گرے لسٹ سےنکلنےکیلیے ایکشن پلان پرعملدرآمد رپورٹ 20اپریل تک جمع کرانی تھی۔ پاکستان کو نئی رپورٹ جمع کرانے کیلیے ایف اے ٹی ایف کی طرف سے نئی تاریخ نہیں دی گئی۔ رپورٹ جمع کرانے کیلیے نئی تاریخ بعد میں  بتائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایکشن پلان پر عمل درآمد کی رپورٹ اگست تک پیش کرنے کی مہلت مل گئی ہے۔  جس کا جائزہ اکتوبر میں لیا جا سکتا ہے 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment