ملک میں کورونا کے 24 گھنٹوں میں 208 نئے کیسز رپورٹ، 4072 متاثر

اسلام آباد: کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھںٹوں میں 208 نئے کیسز رپورٹ ہوئے.مُلک میں اس وقت کورونا وائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد 4072 ہے۔

کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق  آزاد کشمیر میں 19, بلوچستان میں 206, گلگت بلتستان میں 212 مریض زیر علاج ہیں۔وفاقی دارلحکومت میں 92, خیبر پختونخوا میں 527 کورونا وائرس مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب میں 2030 سندھ میں 986 کورونا وائرس کے مریض زیر علاج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مُلک میں کورونا وائرس سے جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 58 ہو چکی ہے۔سندھ میں 18،پنجاب میں 16، اسلام آباد میں ایک مریض جان بحق ہوا ہے۔ کے پی میں 18، بلوچستان میں 2، گلگت بلتستان میں 3 مریض جان بحق ہوئے۔

ملک میں کورونا کے 25 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک میں کورونا وائرس سے 467 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment