عمران خان اور جاوید میانداد بھی آل ٹائم الیون میں شامل

 بریڈ ہوگ (آسٹریلیا کے سابق لیفٹ آرم اسپنر) نے اپنی آل ٹائم الیون کا اعلان کیا جس میں پاکستان کے 2 بہترین بلے بازوں عمران خان اور سابق کپتان جاوید میانداد کے نام بھی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 49 سالہ بریڈ ہوگ کے ایک مداح نے ٹوئٹر پر ان سے اپنی آل ٹائم ٹیسٹ الیون سے متعلق پوچھا جس پر انہوں نے اپنی آل ٹائم الیون کے نام بتائے۔

ان کی آل ٹائم الیون میں ویسٹ انڈیز کے 4، پاکستان، بھارت اور انگلینڈ کے 2، 2 جبکہ آسٹریلیا کا ایک کھلاڑی شامل ہے۔

بریڈ ہوگ کی آل ٹائم الیون میں جاوید میانداد، سنیل گواسکر، سر ویوین رچرڈز، برائن لارا، سچن ٹنڈولکر، ڈیوڈ گوور، جیک رسل، عمران خان، جوئل گارنر، مالکوم مارشل اور شین وارن شامل ہیں۔

یاد رہے کہ بریڈ ہوگ نے کینگروز کی نمائندگی کرتے ہوئے 7 ٹیسٹ، 124 ون ڈے اور 15 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جس میں بالترتیب 186، 812 اور 54 رنز اسکور کئے۔ اس کے علاوہ لیفٹ آرم چائنا مین نے ٹیسٹ میں 17، ون ڈے میں 157 اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 7 شکار بھی کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں