کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ، اجتماعی قبروں کا خوف دلا کر گھروں میں رکھنے کی کوشش

یوکرین: عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق یوکرین کے مصروف ترین سمجھے جانے والے شہر ڈنیبرو میں لوگوں کو گھروں میں رکھنے کی ترغیب دلانے کے لیے اجتماعی قبریں کھودی جا رہی ہیں تاکہ لوگوں کو ان قبروں کا خوف دلا کرانہیں گھروں میں قید کیا جا سکے۔

اس بارے ڈنیبرو کے میئر نے بتایا کہ شہر کے قبرستانوں میں 615 اجتماعی قبریں کھودی گئی ہیں اور دو ہزار تابوت تیار کیے گئے ہیں۔ ڈنیبرو میں کرونا کے متعدد کیس سامنے آئے ہیں مگر ابھی تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

اس کی شروعات شہر کے میئر بورس فلاٹوف نے کی ہے۔ وہ ایک امیر کھلے ذہن اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بہت متحرک کاروباری شخصیت ہیں۔ اُنہوں نے 2 اپریل کو اپنے فیس بک پیج پر اجتماعی قبروں کی تصاویر پوسٹ کرنے کے ساتھ لکھا کہ یہ ان لوگوں کے لیے تیاری ہے جنھیں ابھی تک ادراک نہیں کہ انہیں اپنی اور دوسروں کی جان بچانی ہے۔ہم ان کے لیے بدترین کی تیاری کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ڈنبیرو شہرمیں اب تک کوروناکے 13 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ پورے ملک میں 1462 کیسز کا اندراج کیا گیا جب اور 45 افراد کی اموات ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment