کورونا وائرس: وزیراعظم کی زیر صدارت متعلق نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس جاری

اسلام آباد: کورونا سے متعلق نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی شریک ہیں ۔اجلاس میں وفاقی وزرا ،مخدوم شاہ محمود قریشی ،مخدوم خسرو بختیاد ،شفقت محمود ،حماد اظہر ،سید فخر امام ،اسد عمر  ،مشیر وزیراعظم ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور عبدالرزاق داؤد  شریک ہیں۔معاون خصوصی  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ،ڈاکٹر ظفر اللہ مرزا ،ڈاکٹر معید یوسف بھی اجلاس میں موجود ہیں۔اس کے علاوہ چیئرمین این ڈی ایم اے او رسینئر افسران بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

کورونا کے متعلق اجلاس میں تعمیراتی صنعت کو فوری طور پر کھولنے کے حوالے سے اقدامات زیر غور آئیں گے۔ڈاکٹر ظفر مرزا کورونا سے متعلق اقدامات پر کمیٹی کو بریفنگ دیں گے جبکہ چیرمین این ڈی ایم اے کورونا سے نمٹنے کیلئے حفاظتی کٹس اور دیگر امور پر بریفنگ دیں گے۔ٹیسٹنگ لیبارٹریز کا دائرہ کار پورے میں میں بچھانے سے متعلق بھی مشاورت کی جائے گی۔

نیشنل کوآرڈینیشن اجلاس میں دیہاڑی دار مزدوروں کے حوالے سے حکومتی اقدامات کے بارے بریفنگ دی جا ئے گی۔ٹائیگر فورس کے آپریشن سسٹم کے حوالے سے فائنل بریفنگ بھی دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment