صدر مملکت کو ڈاکٹرز کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا


کورونا وائرس سے بچاو کے لیے جہاں میڈیکل سٹاف کو طبی سہولیات کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں لاہور اجلاس میں این 95 ماسک پہنے صدر عارف علوی کا شرکت کرنا انہیں مہنگا پڑ گیا۔

تفصیلات کےمطابق صدر مملکت عارف علوی لاہور میں ایک تقریب کے دوران این 95 ماسک پہن کر شریک ہوئے ۔جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی

یاد رہے کہ حکومت لوگوں کو اس بات پر آمادہ کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ صرف قرنطینہ یا آئسولیشن سینٹر میں فرائض انجام دینے والے طبی عملے کے لیے این 95 ماسک  پہننا ضروری ہے۔

اس صورتحال میں صدر عارف علوی نے ماسک  پہن کر پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں سول سیکریٹریٹ کے دربار ہال میں ’وائرس 19کی روک تھام ، تخفیف اور کنٹرول کے حوالے سے بریفنگ سیشن کی صدارت کی۔ جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.