فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی ڈرون نے سنکھ سیکٹر میں ایل او سی کی خلاف ورزی کی اور 600 میٹر تک پاکستان کی سرزمین کے اندر آیا۔جس پر پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی ڈرون نے600 میٹر تک پاکستان کی حدود میں فضائی جائزہ بھی لیا۔ بھارتی فوج کا یہ اقدام اشتعال انگیز کارروائی ہے۔

بھارتی فوج کی جانب سے اس نوعیت کی خلاف ورزیاں متعدد بار کی جاچکی ہیں۔بھارت کے یہ اقدامات 2003 کےجنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment