لندن کی 3 مجبور نرسیں کورونا وائرس کا شکار


لندن: ہسپتال میں طبی سامان کے فقدان کے باعث 3 نرسیں ڈسٹ بن شاپر پہن کر کام کرنے پر مجبور بالآخر کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔

آج سے  چند روز قبل 3 نرسوں کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جو کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی کٹ نہ ہونے کے باعث ڈسٹ بن کے شاپر پہنے ہوئے کام کرنے پر مجبور تھیں۔

کورونا کے خلاف پہلی صفوں میں محاذ آرا نارتھوک پاک اسپتال کی تینوں نرسوں میں گزشتہ رات کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ اسپتال کے قریباً نصف سے زیادہ اسٹاف کا کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں سے بالواسطہ یا بلاواسطہ تعلق رہا ہے اور اب اسپتال کے مالکان کو اسٹاف کی حفاظت کے لیے اقدامات نہ اٹھانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.