نوجوان 500 روپے کی شرط جیتنے کے لیے چلتی ٹرین کے نیچے لیٹ گیا

ساہیوال: تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران شہر یوں کا جان لیوا کھیل جاری ہے۔پانچ سو روپے کی شرط جیتنے کےلیے منچلے نوجوان چلتی ٹرین کے نیچے لیٹ گیا،ریلوے ٹریک کے دونوں جانب بیٹھے شائقین ویڈیو بنانے کے ساتھ ساتھ نوجوان کو ہدایت کی دیتے رہے،جبکہ زندہ بچنے والے نوجوان کو دوست مبارک باد بھی دیتے رہے۔

سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو اس پر شہریوں نے ڈی پی او سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شرط جیتنے پر نوجوان منچلے کو گلے سے بھی لگا رہے ہیں۔

ماضی میں اس قسم کے کئی واقعات دیکھنے میں آئے ہیں جس میں نوجوان اس قسم کا ایڈونچر کرتے ہوئے جان کی بازی ہار دیتے ہیں۔ اس طرح کے واقعات دوسروں کو بھی ایسا کرنے پر مجبور کرتے ہیں جس کے باعث بڑا نقصان بھی ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment