کورونا وائرس: مریضوں کی تعداد4,322 ہو گئی،63افراد جاں بحق

اسلام آباد: کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے تازہ ترین اعداوشمار جاری کر دیئے۔جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد63 ہو گئی ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران  5 ہلاکتیں اور 248 نیے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

 کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران2737 جبکہ مجموعی طور پر 44896 ٹیسٹ کیئے گئے۔وفاقی دارلحکومت میں کورونا وائرس کے 102کیس رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں کورونا وائرس کے دوہزار 171 جبکہ سندھ میں ایک ہزار 36 کیس رپورٹ ہوئےہیں۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق خیبر پختونخواہ 560 ،بلوچستان میں 212کیس رپورٹ ہوئے۔گلگت بلتستان میں 213 اور آزاد کشمیر میں 28 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔سندھ مں 20 کے پی کے 20 پنجاب میں 17 جی بی 3 بلوچستان 2 اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

ملک بھر میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق آٹھ ہزار 493 افراد کوگھروں میں قرنطینہ کی سہولت دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment