ہوشیار: سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پوسٹ کرنیوالے اب ہوں گے گرفتار

رپورٹ کے مطابق جعلی خبر کی ویٹیو بنا کر اسے پھیلانے کے الزام میں جنوبی افریقہ کے ایک شخص کوگرفتار کر کے کیپ ٹاؤن کی عدالت میں پیش کیا گیا۔


کیپ ٹاؤن: انٹرنیشنل نیوزرپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ میں بھی تین ہفتوں کا لاک ڈاؤن جاری ہے وہاں حال ہی میں کووڈ 19 کے حوالے سے غلط معلومات  دینا اور پھیلانا غیر قانونی قرار دے کر اسے قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے جس پر چھ ماہ کی قید اور جرمانہ یا دونوں سزائیں ایک ساتھ ہو سکتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جعلی خبر پر گرفتار ہونے والے 55 سالہ شخص سٹیون برچ پر الزام ہے کہ انھوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں بتایا گیا کہ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے لائی جانے والی کٹس آلودہ ہیں اور ان سے لوگوں کو انفیکشن ہو سکتا ہے۔

جعلی خبر کی یہ ویڈیو بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی اور اس میں لوگوں سے کہا گیا کہ وہ گھر گھر آ کر لیے جانے والے ٹیسٹ نہ کروائیں کیونکہ اس سے وائرس پھیلاتا ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.