کورونا وائرس: یو اے ای میں10 ہزار پاکستانیوں کی نوکریاں لے ڈوبا


اسلام آباد: عرب نیوز رپورٹ کے مطابق عرب ملک سے  10 ہزار پاکستانی نوکریوں سے فارغ کر دیئے گئے ہیں۔ملازمتوں سے فارغ کیے اور دوسرے 35ہزار پاکستانی واپس اپنے ملک آنے کیلئے تیار۔ہیں۔ پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی کے مطابق بھی 35 ہزار پاکستانی متحدہ عرب امارات سے واپسی کے خواہش مند ہیں اور ان کی پاکستان واپسی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان واپس جانے والے سیاحوں میں نوکری نہ رکھنے والوں اور بزرگوں کو ترجیجی دی جائے گی۔

قونصل جنرل کے مطابق دبئی ائیرپورٹ پر مسافروں کی واپسی پر اسکرینگ کے انتظامات مکمل ہیں۔ پاکستانیوں کے لیے فلائٹس آپریشن کرنے کو تیار ہیں لیکن اتنی بڑی تعداد میں پاکستانیوں کی واپسی بہت بڑا چیلنج ہے۔


اپنا تبصرہ بھیجیں