کورونا فنڈ جمع کرنے کے لیے شعیب اختر نے پاک بھارت سیریز کا مشورہ دے دیا

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے ایک تجویز دی ہے کہ کورونا فنڈنگ کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے یو ٹیوب چینل پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20 یا ایک روزہ میچز کی سیریز ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا میچز بغیر شائقین کےصرف کھاڑیوں، مینیجمنٹ اور براڈ کاسٹنگ یونٹ کی موجودگی میں ہونے چاہیئِں۔

ان کا کہنا تھآ کہ اس سیریز سے ایک تو کورونا فنڈ جمع ہو جائے گا اور دونوں ملکوں کے تعلقات میں امن کا تاثر بھی پیدا ہو گا۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ سب اس وقت لاک ڈاؤن میں گھروں میں موجود ہیں اور اگر پاک بھارت سیریز اس دوران ہوتی ہے تو لاتعداد شائقین دیکھیں گے جس سے دونوں ممالک کے لیے ہی بہت سارا فنڈ جمع ہوسکتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے بجائے سیریز منعقد کرنے کے لیے دبئی بہتر آپشن ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment