بھارت میں "ڈرپوک مودی” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی جو اپنی سخت پالیسیوں اور ان پر ثابت قدم رہنے کے لیے جانے مانے جاتے ہیں پھربھارت میں آج کل  ڈرپوک مودی ٹرینڈ کیوں ٹاپ پہ جا رہا ہے؟

بھارتی سوشل میڈیا پر”ڈرپوک مودی” ٹاپ ٹرینڈ بن رہا ہے جو ایک حیران کن بات ہے۔

آخر نریندر مودی کو ڈرپوک کیوں کہا جارہا ہے؟ تو آپ کو بتاتے چلیں کہ ٹرینڈ اس وقت بنا جب بھارت نے امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی کے بعد کورونا وائرس کے لیے مؤثر سمجھی جانے والی دوا “کلوروکوین” کی درآمد سے پابندی ہٹا دی۔

اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر انڈیا نے پابندی نہ ہٹائی تو وہ “جوابی کارروائی” کریں گے۔

خیال رہے کہ بھارت نے گذشتہ ماہ 25 مارچ کو پیرا سیٹامول اور ہائیڈروکسی کلوروکوین اور ان میں استعمال ہونے والے اجزا کی برآمد پر یہ کہہ کر پابندی لگا دی تھی کہ پہلے مقامی سطح پر طلب کو سامنے رکھا جائے گا اور اس کے بعد ضرورت کے حساب سے باقی ملکوں کو سپلائی کی جائے گی۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شری واستو کے مطابق ‘ان ادویات پر لگائی گئی پابندی ہٹا دی گئی ہے اور اب اسے “مناسب مقدار” میں دوسرے ملکوں کو بھی ایکسپورٹ کیا جائے گا۔’

متعلقہ خبریں

Leave a Comment