کوروناوائرس: پاکستان کو آئندہ ہفتے آئی ایم ایف سے امداد ملنے کا امکان

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے حوالے سے دی جانے والی امداد کے بارے آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ چھ ارب ڈالر کے اضافی فنڈ کی سہولت پر بھی کام جاری ہے۔ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کی پالیسیوں، اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔ پاکستان کرونا وائرس سےمقابلہ کرنے کے لئے تیسری قسط کی ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کا منتظر ہے۔

اس بارے آئی ایم ایف  کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ نے سی سی آرٹی کے بارےمیں ریفارمز کی منظوری بھی دی ہے۔پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ٹریسا ڈبن نے عرب میڈیا کو بتایا کہ پاکستان کی جانب سے قرضے کی درخواست موصول ہوئی ہے جس پر کام جاری ہے۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 45کروڑ ڈالر کی تیسری قسط ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں